متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر تحریک میں احتسابی عمل کے سلسلہ میں جو تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اس کی روشنی میں رابطہ کمیٹی اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے ۔ان تحقیقات کی روشنی میں رابطہ کمیٹی نے حماد صدیقی کی بنیادی رکنیت فوری طور پر ختم کر نے کا اعلان کیا ہے۔
رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ حماد صدیقی سے بلواسطہ یا بلا واسطہ رابطہ نہ رکھیں اور جو کارکنان اس ہدایت کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے ان کے خلاف بھی تنظیمی نظم وضبط کے تحت کارروائی کی جائیگی ۔