لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کراچی اور لندن کے مشترکہ اجلاس میں ندیم نصرت کو رابطہ کمیٹی کا مستقل کنوینر مقرر کر دیا گیا۔ ایم کیو ایم نے 9 رکنی سپریم کونسل بھی قائم کی ہے۔
جس میں کنوینر ندیم نصرت، سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم، سینیٹر نسرین جلیل، کنور نوید، رؤف صدیقی، بابر غوری، کشور زہرہ اور افتخار حسین قریشی شامل ہیں۔ اجلاس میں تحریک کے ذمہ داروں، کارکنوں اور ہمدردوں سے کہا گیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔
اجلاس کے دوران سیاسی و تنظیمی معاملات اور لندن میں چلنے والے مقدمات اور ملکی وبین الاقوامی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔