کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں 4 نئے ارکان کو شامل کرلیا گیا۔
ایم کیو ایم کے کے مرکز نائن زیرو سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رابطہ کمیٹی کے نئے اراکین میں سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ ، شبیرقائم خانی، گلفرازخٹک ایڈوکیٹ اورسینئر کارکن اسلم شاہ آفریدی کوایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی جب کہ مطیع الرحمن کو ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹوکونسل میں شامل کر لیاگیاہے۔
قائد ایم کیو ایم الطا ف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے زمہ داریاں پوری نہ کرنے پر رابطہ کمیٹی کراچی تحلیل کردی تھی۔