اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے معافی مانگنے پر تحریک انصاف کی رہنما اور ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی بھی اپنےبیانات پرمعافی مانگے۔
اسلام ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ کوئی معافی مانگے تو معاف کر دینا چاہیے۔ شیریں مزاری کا مزید کہنا ہے کہ اگر ایسا ہی رویہ رکھا گیا تو دوبارہ چیلنج کریں گے،دوبارہ یہی رویہ اختیار کیا گیا تو سخت جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے آئندہ ایسے بیانات سے گریز کیا جائے گا، عمران خان کل سکھر سے شکار پور جائیں گے، برطانوی حکام کو خط لکھ دیا ہے اور میڈیا کو بھی جاری کردیا ہے۔