متحدہ قومی موومنٹ کا وفد آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا

Farooq Sattar and Nawaz Sharif

Farooq Sattar and Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایم کیو ایم کو ملاقات کا وقت دے دیا ہے جو آج تیسرے پہر وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہو گی۔

ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار شامل ہوں گے۔ ملاقات میں کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم نے وزیراعظم کے زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمشن کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے دو روز قبل وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا تھا اور وزیراعظم کی طرف سے سرد مہری کا شکوہ بھی کیا تھا۔