کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاریوں اور جیلوں میں تشدد سمیت دیگر امور پر بات کی گئی۔
وزیر اعلی سندھ نے ایم کیو ایم کے وفد کو یقین دلایا کہ انکے ساتھ زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کارکنان کو بلا جواز گرفتار کیا جا رہا ہے۔ لاپتہ کارکنوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔