ایم کیو ایم کے ہنگامی اجلاس سے الطاف حسین خطاب کرینگے

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ارکان و قومی و صوبائی اسمبلی، سینٹ اور تمام شعبہ جات کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، الطاف حسین خطاب کریں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ ایم کیو ایم کی حمایت یا مخالفت میں تجزیہ یا بیان نشر نہ کریں۔

رابطہ کمیٹی کہا کہ اس سلسلے میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹ اور تمام شعبہ جات کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ اس اجلاس سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین خطاب کریں گے۔