ایم کیو ایم کے شعبہ خصو صی افراد کے زیر اہتمام لال قلعہ گرانڈ عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے شعبہ کے کارکنان اور ذہنی اور جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے عید ملن پارٹی منعقد ہوئی جس میں خصوصی افراد کیلئے میوزیکل پروگرام بھی پیش کیا گیا۔
عیدملن پارٹی میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین انیس احمدقائم خانی، سید حیدر عباس ،واسع جلیل، خالد سلطان اور اسلم آ فریدی نے شرکت کی۔ لال قلعہ گرانڈ میں منعقد ہونے والی عید ملن پارٹی اور میوزیکل پروگرام میں میں شہر بھر سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔
جنہوں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور ایم کیو ایم کے ترانے اور دلکش نغمے گا کر سماں باندھ دیا۔ تقریب میں نغمے اور ترانے پیش کرنے والے فن کاروں کو الطاف حسین کی جانب سے تحائف پیش کئے گئے بعدازاں پروگرام کے اختتام پر تکلف عشایئے کا اہتمام کیا گیا۔