کراچی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وفاق میں پاکستان تحریکِ انصاف کی حمایت اور وزیرِاعظم کے لیے عمران خان کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ساری کوششیں دھری رہ گئی ہیں کیونکہ ایم کیو ایم نے وفاق میں تحریکِ انصاف کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایم کیو ایم نے ماضی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے آخری وقت میں طاقتور کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا اور ن لیگ کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں شرکت سے بھی معذرت کر لی۔
اس سے قبل لیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے بہادر آباد کی یاترا کی اور متحدہ کے بڑوں کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دیا۔ خاموشی نیم رضامندی سمجھنے والے لیگیوں کی امیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب ایم کیو ایم نے بڑا یوٹرن لیا اور یوں ایم کیو ایم پی ٹی آئی رومانس کا نیا دور شروع ہو گیا۔