کراچی (جیوڈیسک) لال قلعہ گراؤنڈ میں کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ کچھ لوگ ایم کیو ایم کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن 37 سال میں ہزاروں سازشوں کے باوجود ایم کیو ایم کو کوئی ختم نہیں کر سکا۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اب بھی چاروں طرف سے سازشوں کا جال بچھا دیا گیا ہے اور ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں لیکن اس مرتبہ بھی ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب صرف ان کے پاس ایک راستہ ہے کہ کسی طرح الطاف حسین کو ہٹا دیا جائے۔
متحدہ قائد نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ اگر مجھے کچھ ہو جائے تو بھی کارکن صبروتحمل کیساتھ تحریک کے سلسلے کو جاری رکھیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کو بی بی سی کی ڈاکیومنٹری کا پہلے سے علم تھا۔
خواجہ آصف نے رشید گوڈیل کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ تمہارے خلاف بڑی لوڈشیڈنگ ہونے والی ہے۔ بی بی سی کی ڈاکیومنٹری کے بعد میڈیا نے قوم کو بھڑکایا۔