ایم کیو ایم کا جلسہ ، خواتین و بچیوں کی خصوصی تیاریوں سے شرکت

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے جلسے میں خواتین اور بچیوں نے بھی خصوصی تیاریوں سے شرکت کی۔

خواتین کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ متحدہ قو می موومنٹ کے ہر جلسے اور مظاہرے میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شانہ بشانہ شریک ہوتی ہیں۔

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے جلسے میں موجود خواتین اور بچیوں کی تیاری بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ سبز و سفید لباس، میچنگ کی چوڑیاں ہی نہیں بیجز اور بازووں پر پٹیاں بھی نمایاں رہیں۔ خواتین کا کہنا تھا۔

کہ فوجی جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ سخت گرمی اور روزے کے باوجود متحدہ قومی موومنٹ کے خواتین کارکنان، پاک فوج کے حق میں بھر پور نعرے لگاتی رہیں۔

ننھی منی بچیوں نے بھی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پاک فوج سرحدوں پر دشمنوں سے نبرد آزما ہے ایسے ہی وہ بھی پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

جلسے میں موجود خواتین کا جوش و خروش بھی قابل دید رہا ایم کیو ایم کی کارکنان کا کہنا تھا کہ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا جلسہ دہشت گردی کے خاتمے کی پہلی سیڑھی ثابت ہوگا۔