سکھر (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت میں آتی جاتی رہتی ہے،کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ایم کیو ایم اور رحمان ملک دونوں بادشاہ ہیں ۔سکھر کے پبلک اسکول میں یوم والدین کی تقریب میں شرکت کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شکارپور سانحے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے
وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کراچی میں ہوتے ہوئے شکار پور نہیں آئے ، ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حکومت میں شامل ہو رہی ہے یا نہیں ؟؟ انھیں معلوم نہیں، ایم کیو ایم اور رحمان ملک دونوں بادشاہ ہیں ،ایم کیو ایم آتی جاتی رہتی ہے،کوئی نئی بات نہیں ہے۔