اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ 23 جماعتی اتحاد قائم کیا ہے، مزید لوگوں کو ساتھ ملا کر تیسری سیاسی قوت بنائی جا سکتی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد غیرفطری ہے مگر مہاجروں کے لئے اچھا تھا۔
پرویز مشرف نے مزید کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے فارورڈ بلاکس کو ساتھ ملایا جا سکتا ہے، ایم کیو ایم کی سربراہی کرنا میرے لئے احمقانہ بات ہے اور میں یہ کبھی نہیں کر سکتا۔