کراچی: حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے ایم کیو ایم ہر شعبے میں عوام کو سہولیات پہنچانے کے لئے عملی جد وجہد کر رہی ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے علاقے رفاہ عام ،گولڈن ٹائون ،چھوٹا گیٹ اور حسن مجتبیٰ ٹائون میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے نصب کئے گئے نئے پی ایم ٹیز کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل منیجر کے الیکٹرک شاہ فیصل مولا بخش اور دیگر بھی موجود تھے۔
پی ایم ٹیز کے افتتاح کے موقع پر علاقہ مکینوں نے حق پرست قیادت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کے تعطل کی وجہ سے علاقہ عوام شدید اذیت کا شکار تھے پی ایم ٹیزلگنے کے بعدبجلی کے مسائل کے حوالے سے عوام کو چھٹکارہ حاصل ہوگا حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے پی ایم ٹیز کے افتتاح کے موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست قیادت عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے تمام تر کاشوں کو بروئے کار لارہی ہے انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین پر عوام کے غیر متزلزل اعتماد کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں عوامی خدمت ہمارا مشن ہے۔
قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت اور ترقی کا سفر جاری رکھیں گے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ پی ایم ٹیز کی تنصیب کے بعد علاقائی سطح پر بجلی کی بلا تعطل کی فراہمی کے حوالے عوامی شکایات کا ازالہ ہوگا انہوں نے اس موقع پر کے الیکٹرک کے افسران سے کہاکہ شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں بجلی کے زائد بلوں کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنا ئیں اور اس حوالے سے عوامی شکایات کو حل کرنے کے لئے علاقائی سطح پر کھلی کچہری لگا ئی جائے تاکہ عوام کو زائد بلوں کے مسائل سے نجات دلائی جا سکے۔