سابق وزیر داخلہ سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے ایم کیو ایم سے معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوجائیں گے ان کا کہنا تھا الطاف حسین کی گرفتاری اور دیگر معملات پر پرو پیگنڈہ کیا جارہا ہے، وہ ایم کیو ایم سے ملاقات کے لیے کل کراچی آئیں گے۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا ایم کیو ایم کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سیحل ہو جائینگے۔ ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت بھی دیجائیگی۔ ان کا کہنا تھا الطاف حسین سے لندن میں میری ملاقات ہوئی وہ بالکل خیریت سے ہیں۔
ان کی گرفتاری اور دیگر معملات پرپرو پیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے قو می سیکورٹی پالیسی ضروری ہے۔ اسلام آباد واقع پران کا کہنا تھا چو ہدی نثار نے جو کیا درست تھا زمرد خان کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کرتا ہو لیکن انہوں جزباتی قدم اٹھایا اس اقدام سے ان کی جان بھی جاسکتی تھی۔ پاک بھارت کشیدگی پر تبصرہ کرتے رحمان ملک کا کہنا تھا۔ دونوں ممالک جنگ کیمتحمل نہیں ہوسکتے۔ دونوں ممالک کو برابری کی سطح پر مذاکرات کرنا چاہیئں۔