ایم کیوایم جدہ اور ریاض کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان

MQM DENIED

MQM DENIED

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوایم نے اپنی جدہ اورریاض کی شاخوں کی تحریک سے بیوفائی کرنے والوں کی حمایت کی خبروں کو بے بنیاد قراردیا ہے ۔

متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم جدہ اورریاض کی شاخوں کی تحریک سےبے وفائی کرنے والوں کی حمایت کی خبریں بےبنیاد ہیں۔

ترجمان ایم کیوایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جدہ یاریاض میں ایسا کوئی اجلاس نہیں ہوا اوراس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،ایم کیوایم جدہ، ریاض اورتمام اوورسیز کے کارکن قائد تحریک کی قیادت میں متحد ہیں۔