کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی جانب سے جناح گراونڈ میں پاکستان کے 69ویں یوم آزادی کی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
پروگرام میں قومی پرچموں کی بہار آئی بچوں، نوجوانوں اور خواتین نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اور قومی ترانوں پر رقص بھی کیا۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کی جانب سے عوام میں قومی پرچم، کیک، بیجز تقسیم کئے اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے بلند کیے۔
جشن آزادی کے پروگرام میں کراچی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین، نوجوانوں، بزرگوں، بچوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے جناح گراؤنڈ کو پاکستان کے قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔