ایم کیو ایم کا کراچی میں تنظیمی دفاتر دوبارہ کھولنے پر غور

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت میں ایم کیوایم کی شمولیت کے بعد کراچی میں تنظیمی سرگرمیوں کی مکمل بحالی کے لیے مشاورت شروع ہو گئی ہی اور آئندہ چند روز میں سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے ایم کیو ایم کی قیادت کراچی میں اپنے تنظیمی دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرے گی۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت کراچی آپریشن پر کچھ تحفظات اور شکایات سمیت لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے حوالے سے حکومتی حلقوں کی یقین دہانی پر عملی اقدامات سامنے آنے کے بعد کراچی میں تنظیمی دفاتر کھولے گی۔

سیاسی سرگرمیوں کو بحال کیا جائے گا ، واضح رہے کراچی آپریشن کے آغاز کے بعد ایم کیوایم کے دفاتر پر چھاپوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد پارٹی نے کراچی میں تمام تنظیمی دفاتر بند کر دیے تھے ، سیکٹرزآفسز میں ایم این ایز ،ایم پی ایز اور ایلڈر ونگز اپنی تنظیمی سرگرمیاں اور عوامی مسائل کو دیکھ رہے تھے۔