ایم کیو ایم کا کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے خلاف قومی اسمبلی میں واک آوٹ

National Assembly

National Assembly

ایم کیو ایم نے کراچی میں کار کنوں کی گرفتاریوں اور ٹارگٹڈ آپریشن کے خلاف قومی اسمبلی میں شدید احتجاج اور واک آوٹ کیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کیا جائیگا۔ کپتان وزیر اعلی ہوں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں کراچی بدامنی پر کھل کر بحث ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نیخطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کو فوج کے حوالے کرنا صوبائی حکومت اور فوج کے ساتھ زیادتی ہوگا۔کراچی میں ایم کیو کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کوشش کی جائے ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن لاپتا نہ ہوں۔ چوہدری نثار نے عدلیہ سے اپیل کی حکومتی کارروائی کی حمایت کرے۔ جرائم پیشہ عناصر عدالتوں کے ذریعے سزا سے نہ بچ سکیں۔ وفاقی وزیرنے کراچی مسئلے پر وسیع البنیادکمیٹی قائم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا وزیراعلی کی سندھ کی قیادت میں ٹارگٹڈ آپریشن ہوگا۔رینجرز ناکام نہیں ہوئی۔وفاقی وزیرنیبتایاکراچی امن و امان کے حوالے سے منگل کو ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کریں گے۔

متحدہ قومی مومنٹ کے پارلیمانی لیڈ فاروق ستارکہاسندھ حکومت نیایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ پولیس کو فراہم کی جانے فہرست میں میرا نام بھی شامل ہے۔ رہنماں اور کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف ایم کیو ایم نے اجلاس سے واک آٹ اور احتجاج بھی کیا۔ ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی ناکامی کے بعد کراچی میں فوج بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہی جن کے ماوارائے عدالت قتل کا خدشہ ہے۔ سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کراچی میں قیام امن کے لئے سخت کارروائی کا کیا۔