کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے وسیم اختر کو کراچی کا میئر نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔
ایم کیو ایم کراچی اور لندن رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئرکے ناموں پرغورکیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وسیم اختر کو کراچی کا میئر اور ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جب کہ ان دونوں امیدواروں کو ہی کراچی کی میئرشپ کے لئے مضبوط ترین امیدار سمجھا جارہا تھا جن کی نامزدگی کا باضابطہ اعلان جلد کئے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب اجلاس کے دوران فاروق ستار اور نسرین جلیل کو ایم کیو ایم کا ڈپٹی کنویئرمقررکردیا گیا ہے۔