ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری پاکستان کے خلاف سازش ہے۔نعیم کھو کھر

MQM

MQM

کراچی: کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی من گھڑت منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے خلاف گہری سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین پاکستان کے کروڑوں عوام کے لیڈر ہیں نعیم کھو کھر نے اُمید ظاہر کیا کہ برطانوی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ الطاف حسین کے ساتھ انصاف کے تقاضے کو پورا کرتے ہوئے انصاف کرے گی۔

انہوں انسانی حقوق کی تنظیموں اور برطانوی حکومت سے درخواست کی وہ الطاف حسین کی خرابی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ان کی رہا ئی اور علاج کا بندوبست کریں نعیم کھو کھر نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور دنیا بھر میں موجود ایم کیو ایم کے کارکنان کو یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان میں بسنے والی اقلیتی برداری ہر قدم پر ان کے ساتھ ہے نعیم کھو کھر نے مسیحی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی عبادات میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی صحت و تندروستی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کریں۔