کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈنگ کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نے الطاف حسین کو لندن کے علاقے نارتھ ویسٹ میں ایک گھرسے گرفتارکیا گیاہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کردی ہے کہ الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارکیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں تحقیقیات کے دوران لندن پولیس نے الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی تھی اور اس دوران انھیں بھاری نقدی ملی تھی۔ اسی سلسلے میں دسمبر 2013 میں 2 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔