ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے پارٹی اجلاس بلا لیا

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے آج پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔

ایم کیو ایم کے زیر اہتمام آج شام چار بجے لال قلعہ گرانڈ عزیز آباد میں پارٹی ذمہ داران کا اجلاس ہو گا۔

اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز، ارکان، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز اور متحدہ کے مختلف شعبوں کے ذمہ داران شرکت کریں گے۔

اجلاس سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ٹیلیفونک خطاب کریں گے۔