ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے : مسعود احمد صدیقی

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی نے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی طرف سے پاکستان مخالف تقریر اور میڈیا ہائوسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف فوری طور پر غداری کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے۔

پاکستان، افواج پاکستان سمیت دیگر قابل احترام اداروں کے متعلق زبان درازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، الطاف حسین ماضی میں بھی ایسی ناپاک حرکتیں کرتا رہا اور مسلسل معافی دی جاتی رہی مگر اب معافی کی قطعی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہاکہ لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف پراپوگنڈا کرنیوالے ملک دشمن عناصر کا پاکستان سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ،جو پاکستان اور افواج پاکستان کا دشمن ہے وہ ملک وقوم کا دشمن ہے جس کیلئے ارض پاک میں کوئی جگہ نہیں۔

تنظیم مشائخ عظام پاکستان چیف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس ناپاک حرکت کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے الطاف حسین کی فی الفور گرفتاری عمل میں لائیں اور لندن سے پاکستان لاکر انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں اور پاکستان کے تمام دشمن عناصر کو نشان عبرت بنانے میں اپنا کلیدی کردار کریں۔

تاکہ آئندہ وطن عزیز پاکستان کے متعلق ایسی گھنائونی سوچ اور ساز ش کے متعلق سوچ رکھنے والوں کو سبق حاصل ہوسکے ، انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی قوم افواج پاکستان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے محب وطن اقدام پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047