ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار حادثے میں زخمی
Posted on September 12, 2016 By Mohammad Waseem اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
Farooq Sattar
کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار گاڑی کے حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔
ان کی گاڑی کو حادثہ حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے سپر ہائی وے پر نوری آباد کے مقام پر پیش آیا۔حادثے کے دوران گاڑی اُلٹ گئی۔
ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے نامہ نگار کو بتایا کہ فاروق ستار کو چوٹیں آئی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
فاروق ستار کے ہمراہ گاڑی میں موجود دو گارڈز اور ایک ڈرائیور بھی زخمی ہوئے ہیں۔ گارڈز کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
فاروق ستار کو کراچی کے عباسی شہید ہسپتال لانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
فیصل سبزواری نے بتایا کے فاروق ستار حیدر آبار میں جماعت کے تنظیمی دورے پر گئے تھے۔
ایم کیو ایم میں الطاف حسین کے بیانات کے بعد پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال کے بعد فاروق ستار کا حیدر آباد کا یہ پہلا دورہ تھا۔