راولپنڈی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عمران فاروق کے قتل کیس کا جیل ٹرائل جاری ہے ، سیکورٹی خدشات کے باعث انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی اڈیالہ جیل میں سماعت کر رہے ہیں ۔ عمران فاروق قتل کیس کا جیل ٹرائل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں جاری ہے ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی مقدمے کی سماعت کر رہے ہیں ۔ سیکورٹی خدشات کی بناء پر ملزمان خالد شمیم ، معظم علی اور محسن علی کے جیل ٹرائل کو نوٹیفیکشن جاری ہوا ۔ ملزمان کا چالان عدالت میں جمع ہونے کے بعد باقاعدہ جیل ٹرائل کا آغاز کیا گیا ۔