ایم کیو ایم قائد کی نازیبا گفتگو ، عدالت نے 14 دن میں رپورٹ طلب کر لی

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے 12 مئی کو قومی اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے کیس کی سماعت ، عدالت تفتیشی افسر سے 14 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے 12 مئی کو ہونے والے مظاہرے میں قومی اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ مقدمہ ایم کیو ایم کے قائد سمیت فاروق ستار ، حیدر عباس رضوی ، وسیم اختر و دیگر کے خلاف درج ہے ۔ کیس کے تفتیشی افسر نے مقدمے کی نقول عدالت میں جمع کرائیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 12 مئی کےمظاہرے میں متحدہ قائد نے قومی اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے 14 روز میں حتمی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔