لندن (جیوڈیسک) ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والد مقبول حسین صدیقی کراچی میں انتقال کر گئے۔
خالد مقبول کے والد کی وفات پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مقبول حسین صدیقی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز، اراکین رابطہ کمیٹی وقومی وصوبائی اسمبلی نے بھی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔