کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی نے برطانوی وزیراعظم اور سکاٹ لینڈ یارڈ کے نام خط میں کہا ہے کہ الطاف حسین کا میڈیا ٹرائل قابل مذمت ہے۔
مقدمہ درج نہ ہونے کے باوجود الطاف حسین کو ذہنی دباؤ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور سکاٹ لینڈ یارڈ کے نام خط میں رؤف صدیقی نے سوال اٹھایا ہے کہ عمران فارق کیس کی تفتیش کیلئے برطانوی پولیس سے مکمل تعاون کے باوجود ایم کیو ایم رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے کیوں مارے جا رہے ہیں؟۔
ان کا کہنا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں، اس کے باوجود انہیں ذہنی دباؤ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رؤف صدیقی نے الطاف حسین کے خلاف میڈیا ٹرائل منفی پراپیگنڈے اور سازشوں کی مذمت بھی کی۔