کراچی (جیوڈیسک) کراچی پہنچنے پر گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کو آج خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
کہتے ہیں لندن والوں کو طلاق دے دی ، پی ایس پی کے بعد متحدہ پاکستان اور برطانیہ نے بھی اظہار لاتعلقی کر دیا۔ کیا کراچی میں نئی سیاسی کھچڑی پک رہی ہے آئندہ چند روز میں صورتحال واضح ہونے کا امکان ہے ، کیا کراچی میں نئی سیاسی کھچڑی پک رہی ہے؟ آئندہ چند روز میں صورتحال واضح ہونے کا امکان ہے۔
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور بانی رکن سلیم شہزاد کی اچانک وطن واپسی اور گرفتاری نے شکوک و شبہات بھی بڑھا دئیے ۔ سلیم شہزاد پیر کی صبح ساڑھے دس بجے کراچی ائیرپورٹ پہنچے تو ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ۔ پولیس پارٹی بکتربند گاڑی میں گڈاپ تھانے لے گئی۔ آج خصوصی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔
سلیم شہزاد نے گرفتاری کے موقع پر کہا ان کی تو لندن والوں سے کٹی ہے ، مصطفیٰ عزیز آبادی نے کسی کے اشارے پر سلیم شہزاد کی آمد کا الزام لگا دیا۔
دوسری طرف متحدہ پاکستان بھی سلیم شہزاد کے روڈ میپ سے لاعلم ہے ، ایک روز پہلے مصطفیٰ کمال بھی لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں ، ادھر نہ ادھر تو پھر کدھر ، کیا کوئی نئی صف بندی یا دھڑے بندی ہو رہی ہے ؟ سلیم شہزاد کی اچانک آمد سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔