کراچی (جیوڈیسک) متحدہ کو ایک اور احتجاج مہنگا پڑ گیا۔ شہر قائد میں پانی کی قلت کے خلاف کارکنوں نے نکالی ۔ کراچی پریس کلب سے وزیر اعلی ہاؤس تک ریلی۔ رکاوٹیں کھڑی کرنے پر پولیس سے ہوئی مڈ بھیڑ۔
احتجاج کے دوران توڑے سروں پر اٹھائے مٹکے۔ حکومت سندھ نے پہلے مذاکرات کئے اور احتجاج کرنے والوں کو مطمئن کیا پھر دو روز بعد لیا ایکشن۔
دھرنا دینے والے رہنماوں کو مقدمے میں دھر لیا۔ ریڈ زون میں داخل ہونے اور پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے۔
توڑ پھوڑ ہنگامہ آرائی کرنے کا الزام لگا۔ مقدمے میں فاروق ستار، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن ، خالد مقبول صدیقی امین الحق، خوش بخت شجاعت نامزد ہوئے۔