ایم کیو ایم کی قیادت میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں، رابطہ کمیٹی

MQM

MQM

رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان اختلافات کی باتوں کو بیبنیا د قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت اور الطاف حسین کو گورنر سندھ پر مکمل اعتماد ہے۔

رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان اختلافات کی باتیں بے بنیاد اور سفید جھوٹ ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ بے بنیاد اور جھوٹی باتیں ایم کیو ایم کی صفوں میں انتشار پھیلانے کی سنگین سازش ہے۔

الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی پوری قیادت کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد پر مکمل اعتماد ہے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پیر مظہر الحق کی طرف سے حیدر آباد میں سرکاری یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت نہ کرنے کا بیان خوش آئند ہے۔