کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست وسیم اختر، خواجہ اظہار اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
ایم کیو ایم نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کوچیلنج کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیم آئین کے آرٹیکل 266 کی خلاف ورزی ہے۔
آئین کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے خفیہ رائے شماری ہونی چاہیے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم ارکان کا کہنا تھا کہ عوام کا مقدمہ اسمبلیوں اور عدالتوں میں لڑ رہے ہیں۔عدالت سے انصاف طلب کرنے آئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ نظام آئین کے مطابق چلے۔