ایم کیو ایم لندن کے زیراہتمام یوم شہداء منایا گیا

Shuhada Day

Shuhada Day

لندن (جیوڈیسک) ایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں بھی یوم شہداء منایا گیا۔ یوم شہداء کے سلسلے میں لندن کے مقامی ہال میں قرآن خوانی کااجتماع منعقد کیا گیا۔

اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان، یوکے یونٹ کے ذمہ داران،کارکنان، شعبہ خواتین کی ارکان اورلندن کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ برمنگھم، مانچسٹر، بریڈ فورڈ، شیفیلڈ، پیٹربرا، نوٹنگھم اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اور کشمیری نوجوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر تحریکی جدوجہدمیں شہیدہونے والے ایم کیوایم کے تمام کارکنان ور ہنما،ارکان اسمبلی اورایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصرحسین شہید اور بھتیجے عارف حسین شہیدکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہیدوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

اجتماع میں 14دسمبر1986ء کے سانحہ علی گڑھ کے شہیدوں کوبھی زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی، تحریک کی کامیابی وکامرانی اورقائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرکے لئے خصوصی دعاکی گئی۔