کراچی (جیو ڈسک) متحدہ قومی موومنٹ نے اسلام آباد کی لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔
مطابق کراچی کے تھانہ عزیز آباد میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کرائے گئے مقدمے میں اشتعال انگیزی، سائبر کرائم اور مذہبی منافرت پھیلانے سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور، ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ اور دیگر رہنما اور کارکن بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کا ایک وڈیو پیغام اپ لوڈ کیا گیا تھا کہ جس میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف سخت زبان استعمال کی گئی ہے۔