کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں ایم کیو ایم کے رکن سازی کیمپ پردستی بم حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ہونے والے حملے میں متحدہ کے تین ارکان سندھ اسمبلی سمیت 50 افراد زخمی ہو گئے تھے۔