اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کئی ارکان نے اثاثہ جات کے گوشوارے الیکشن کمیشن کو جمع کرا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار سمیت کئی ایم کیو ایم رہنماؤں نے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔
ایم کیو ایم ارکان کا کہنا ہے کہ چونکہ نشستیں ابھی خالی قرار نہیں دی گئیں اس لیے گوشوارے جمع کرائے، مذاکرات کے لیے حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کےمذاکرات سے واک آؤٹ کے بعد نئی شرائط پرحکومت کے ساتھ کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، شکایات ازالہ کمیٹی پر حکومت تیار مگر الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی ختم کرنے کا معاملہ جوں کا توں ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے مزید مطالبات مناسب نہیں، بظاہر لگتا ہے کہ ایم کیو ایم استعفوں پر بضد نہیں۔