ایم کیو ایم کے ارکان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آئوٹ

Parliament

Parliament

اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے نئے صوبوں کی بات لسانیت نہیں ، پاکستان کی بقا کے لیے سندھ سمیت پورے ملک میں نئے انتظامی یونٹس بنائے جائیں۔

سینیٹر شاہی سید آئی ڈی پیز اور کراچی کے حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت سپیکر ایاز صادق نے کی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا سندھ سمیت پورے ملک میں نئے انتظامی یونٹس بننے چاہیئں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا نئے انتظامی یونٹس بنانے کے لیے کمیشن قائم کیا جائے۔ سینیٹر شاہی سید نے کہا ہم نواز شریف نہیں سسٹم کو بچانا چاہتے ہیں۔

سینیٹر شاہی سید کراچی کے حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ تحریک انصاف کے منحرف رکن گلزار خان نے کہا عمران خان نے لندن میں جس ملین مارچ میں شرکت کی تھی اس نے پارلیمنٹ پر دھاوا نہیں بولا تھا۔ رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان اور سینیٹر محسن لغاری نے کہا تمام سیاسی جماعتیں آئین اور جمہوریت کیلئے ایک ہیں۔