اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد ایم کیوایم کی تقاریر اور تصاویر کی نشر و اشاعت پر پابندی کے خلاف ایم کیوایم کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
ایم کیوایم کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مظاہرے میں ایم کیوایم کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز شرکت کریں گے، اس سے پہلے ایم کیوایم اپنے قائد پر پابندی کے خاتمے کے لیے 4 روزہ علامتی بھوک ہڑتال بھی کرچکی ہے۔ متحدہ کے قائد پر پابندی سے متعلق مقدمے کی سماعت 26 فروری کو لاہور ہائی کورٹ میں ہوگی۔