کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے دو ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ کو ارسال کردیئے ہیں۔
استعفے ارسال کرنے والوں میں افتخار عالم اور ڈاکٹر صغیر کے نام شامل ہیں۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں اراکین نے ایم کیو ایم سے ناطہ توڑ کر مصطفی کمال کی پارٹی پاک سر زمین میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
دونوں اراکین کے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے جہاں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی دونوں اراکین کی اسمبلی رکنیت کے حوالے سے ضروری کارروائی کریں گے۔