ایم کیو ایم کا لاپتا کارکنوں کی بازیابی کے لئے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

Farooq Star

Farooq Star

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم نے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے 3 مطالبات پیش کر دیئے ہیں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن فاروق ستار نے حکام سے 3 مطالبے کئے اور 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کو فوری بازیاب کرانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

فاروق ستار نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن اور کراچی آپریشن کے جائزے کے لئے مانٹ یرنگ کمیٹی بنائی جائے جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ کورکمانڈر کراچی سجاد غنی کی قیادت میں کمیشن قائم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کیا جائے گا۔

اس موقع پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک ذمہ دار جماعت ہے اور ہم نے ہمیشہ ذمہ دارارنہ سیاست کی اور اپنے خلاف ہونے والی انسانیت سوز کارروائیوں پر بغیر تحقیق نہ کسی فرد پر انگلی اٹھائی اور نہ کبھی کسی ادارے پر شک و شبہہ کی بنیاد پر الزام لگایا لیکن 13 اپریل کو اسکیم 33 سے گرفتار کئے گئے۔

کارکنوں کے اٹھانے کے حوالے سے ایم کیوایم کی جانب سے خود تحقیقات کی گئی جبکہ عینی شاہدین کے مطابق 13 اپریل کو چھاپے و گرفتاری سے قبل ایک شخص 3 گھنٹے تک علاقے میں گھومتا رہا جس کے بعد 2 ڈبل کیبن گاڑیوں میں سادہ لباس اہلکار آئے اور اسنوکر کلب پر بیٹھے ہوئے افراد پر دھاوا بول دیا اور 15 افراد کو گرفتار کر کے لئے گئے جس میں سے 6 ہمارے کارکن تھے۔