ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی طاہرہ آصف کےقاتلوں کی شناخت ہو گئی

Tahira Asif

Tahira Asif

لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق ایم کیو ایم کی مقتول رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے ڈرائیور اور بیٹی نے ملزموں کو شناخت کر لیا۔ ملزم کامران اور اس کے ساتھی کو پولیس نے چند روز قبل گرفتار کیا تھا۔

ملزموں نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ڈکیتی مزاحمت پر طاہرہ آصف کو قتل کیا تھا۔ طاہرہ آصف کو چند ماہ قبل لاہور میں بیٹی اور ڈرائیور کے ہمراہ پھل خریدتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا۔