کراچی (جیوڈیسک) مصطفی کمال کے طویل الزامات پر متحدہ قومی موومنٹ کا جوابی وار۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی نے مصطفی کمال کے الزامات کو کمرشل فلم کی قسط قرار دے دیا۔
کراچی میں لندن سے ٹیلی فونک نیوز کانفرنس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کہا قائد پر بار بار الزامات لگتے ہیں لیکن کروڑوں عوام انہیں ہر مرتبہ ووٹ دیتے ہیں آج ایم کیو ایم کے ووٹرز کی تذلیل کی گئی۔ قائد نے کبھی کسی رشتہ دار کو پارٹی میں عہدہ نہیں دیا۔
قائد نے ایک ٹیلی فون سننے والے کو ناظم بنایا۔ ندیم نصرت نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے سوال ہے یہ سیاست کب تک چلے گی؟۔ لیاری میں گلے کاٹنے والوں کیخلاف کب کارروائی ہو گی۔
اسٹیبلشمنٹ سے گزارش ہے دوسروں کے سر پر چھتری رکھنے کے بجائے قائد سے بات کریں۔ قومی دھاروں سے باہر جانیوالوں سے بات کرتے ہیں قائد تو قومی دھارے میں موجود ہیں۔