کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ایم کیو ایم نے نیب سے پلی بارگین کرنے اور سزا یافتہ سرکاری افسران کو ہٹانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔
سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید نے کہا کہ سندھ حکومت نیب زدہ ٹھیکیداروں کو بار بار ٹھیکے دے رہی ہے، مختلف محکموں کے 500 کے قریب سرکاری افسران نیب سے پلی بارگین کر کے اہم عہدوں پر براجمان ہیں اور انہیں ترقیوں سے بھی نوازا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دادو شوگر ملز سمیت اومنی گروپ اور دیگر نیب ملزمان سرکاری ٹھیکوں کے لیے منظور نظر ہیں جو سندھ کو تباہ حال کر رہے ہیں۔
رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں اس لیے ہیں کہ شاید کراچی کے مسائل حل ہو جائیں، پیپلزپارٹی سے تو دیگر سیاسی جماعتیں پھر بھی بہتر ہیں۔