سندھ(جیوڈیسک)سندھ کے صدر وسینیٹر شاہی سید نے پیپلز چورنگی کے قریب ایم کیوایم کے الیکشن کیمپ کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی و انتہا پسندی چاہے کسی بھی شکل میں ہوقابل مذمت ہے۔ اپنیمذمتی بیان میں شاہی سید نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سندھ دھماکے میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
مرحومین کے درجات کی بلندی ،پسماندگان کو صبر وجمیل اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں ۔ دہشت گرد انسانیت اور اسلام کی منافی سرگرمیوں میں مصروف ہیں شہر میں جاری دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔