ایم کیو ایم کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کے بل کی تیاری میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی گئی ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل ذرائع
سے گفتگو کر تے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نئے بل کا مسودہ ویب سائٹ پر بھی جاری کیا۔

جس کے بعد کافی سفارشات اور تجاویز موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر جماعتوں نے بل کو سراہا ہے اگر ایک پارٹی کو اعتراض ہے تو یہ انکا جائز حق ہے۔ ایم کیو ایم کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ جب عام انتخابات جماعتی بنیاد پر ہوتے ہیں تو بلدیاتی انتخابات میں غیر جماعتی انتخابا ت کی بات کیوں کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ 1979 کا قانون نہیں بلکہ 1972 میں بننے والا بھٹو کا قانون ہے۔