کراچی (جیوڈیسک) ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے اسی لئے سیکٹر اور یونٹ انچارج گرفتار کئے جارہے ہیں۔
ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ رینجرز کا آپریشن صرف جرائم پیشہ اور خطرناک ملزمان کے خلاف ہے کسی سیاسی، مذہبی یالسانی گروپوں کے خلاف نہیں، رینجرز مختلف گروپوں کے عسکری ونگ کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہےاسی لئےسیکٹر اور یونٹ انچارج گرفتار کئے جارہے ہیں۔ کرنل طاہر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نےازخودگرفتاری بھی پیش کی ہے جب کہ گرفتارملزمان کوجلدعدالت میں پیش کیاجائےگا۔