مصطفی آباد/للیانی: آپریشن ضرب عضب عوام کی حمایت سے کامیابی کی طرف گامزن ہے، ایم کیو ایم نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے حکومت کے منہ پر طمانچہ مارا ہے،آپریشن ضرب عضب پر حکومت کو طاہرالقادری کی طرح تمام جماعتوں کی مشترکہ اے پی سی بلاکر فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہئے تھے، حکومت ہر محاذ پر یکجہتی کو بر قراررکھنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔
مسلم لیگ ن کا طرز حکومت جمہوری نہیں بلکہ بادشاہی ہے، وہ نہ توکسی سے مشاورت کرنا پسند کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کو اعتماد میں لینا، یہی وجہ ہے کہ ان کی پارٹی میں شامل وزرا بھی ناراض ہو چکے ہیں، ان خیالات کا اظہار پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی سجادہ نشین وچیرمین تحریک محبت انٹرنیشنل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابی حاصل کرنے اور آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کر نے پر قوم افواج پاکستان کے بہادروں کو سلام پیش کرتی ہے ۔پوری قوم پر عزم ہے کہ دوسرا مرحلہ بھی جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔
افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک کو مصائب سے نجات دلائی ہے ۔ آپریشن کی کامیابی کے بعد ملک میں یقینا پائیدار امن قائم اور معیشت بحالی ہو گی ۔آپریشن ضرب عضب عوام کی حمایت سے کامیابی کی طرف گامزن ہے ،پوری قوم دہشتگردوں کا ملک سے صفایا چاہتی ہے ، دہشتگرد بزدلانہ حملے کرکے عوام کو خوفزدہ نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی تعداد لاکھوں میں ہے ان سب کی ضرورتوں کو پورا کرنا حکومت وقت کا کام ہے لیکن حکومت اپنا فرض اداکرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ افواج پاکستان کی نمایاں کامیا بیوں پر قوم میں میں نیا حوصلہ پیدا ہوا ہے اور وہ ملک کے تحفظ و دفاع کے جذبہ کے تحت افواج پاکستان کے سا تھ کھڑی ہے، پوری قوم آ پریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے دعا گو ہے۔