کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے معاملے پر حکومت کی سنجیدگی نظر نہیں آئی ، ایم کیو ایم پریشان ہے اور کچھ روز میں اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے معاملے پر بھی وہ پریشان ہیں ، پیج ایک ہے یا نہیں مگر ہم آہنگی میں تو ضرور فرق آیا ہوگا ۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ حکومتی کارکردگی سے وہ بھی مطمئن نہیں ، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھاتےچلے جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ ق لیگ جس سے اتحاد کرتی ہے اسے راستے میں نہیں چھوڑتی ، آئی ایس آئی والے معاملے پر بلاوجہ چپقلش پیدا کی گئی ہے۔