ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف بینرز آویزاں

MQM

MQM

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف بہادر آباد چورنگی پر بینرز لگنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف ایم کیو ایم کے عارضی مرکز کے قریب بہادر آباد چورنگی پر نامعلوم افراد کی جانب سے بینرز لگائے گئے۔

نامعلوم افراد کی جانب سے لگائے جانے والے بینرز پر انٹر پارٹی الیکشن نامنظور نامنظور کے نعرے درج تھے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے جیو نیوز کو بتایا کہ متحدہ قومی موومنٹ جمہوری جماعت ہے اور رجسٹرڈ کارکنان کو درج طریقہ کار کے مطابق نامزدگی کا موقع فراہم کیا گیا تھا جبکہ رجسٹرڈ کارکنان کو انٹرا پارٹی انتخابات کا باقاعدہ پیغام بھی پہنچایا گیا تھا۔

پارٹی ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے کارکنان نے بڑی تعداد میں انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ بھی کاسٹ کیے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کے لیے ضابطہ اخلاق کے مطابق طریقہ کار اختیار کیا گیا تھا اور بینرز لگانا مخالفین کا حربہ ہو سکتا ہے۔